حبس بے جا کی درخواست پر 2 گھریلو ملازمہ بچیوں کو مالکان کیساتھ جانے کی اجازت

حبس بے جا کی درخواست پر 2 گھریلو ملازمہ بچیوں کو مالکان کیساتھ جانے کی اجازت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے حبس بے جا کی درخواست پردو گھریلو ملازمہ بچیوں کو مالکان کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے دائردرخواست نمٹا دی،دوران سماعت بچیوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمیں کسی نے حبس بے جامیں نہیں رکھا،وہ مالکان کے ساتھ بہتر زندگی بسر کررہی ہیں اوروہیں رہنا چاہتی ہیں،مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری نے بچیوں کی پھوپھو نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کیا،درخواست گزار کا موقف تھا کہ انہوں نے دونوں بچیوں کو ایک گھر میں ملازمہ رکھوایا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود بچیوں سے نہ ملاقات کرائی گئی اور نہ ملنے دیا جارہا ہے، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو بچیوں کی بازیابی کیلئے درخواست بھی دے رکھی ہے، پولیس نے بھی بچیوں کو بازیاب نہیں کرایا، دونوں بچیاں کس حال میں ہیں معلوم نہیں، عدالت سے استدعاہے کہ بچیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے بچیوں کے بیان کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیا۔

اجازت

مزید :

علاقائی -