عباس اختربھرواناکواضافی چارج دینے کیخلاف درخواست پرحکومت کوفیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزانے ٹیکنیکل ایجوکیشن وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدہ کا عباس اختر بھروانا کو اضافی چارج دینے کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت کویکم مارچ تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کورونا کی وجہ سے اختر بھروانہ کو اضافی چارج دیا گیااب تو سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،انسانی حقوق کے رہنما درخواست گزار اشتیاق چودھری کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا کہ جنرل منیجر ٹیوٹا جو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدہ کا چارج نہیں دیا جاسکتا عباس اختر بھروانہ کو اضافی چارج دینے کے اقدام کوکالعدم قراردیا جائے۔
حکم