سبزی پھل مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل 

سبزی پھل مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کے خلاف دائردرخواست پرحکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا مسٹر جسٹس شاہد وحید نے اظہر  رشید سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست میں حکومت پنجاب، چیئرمین پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ حکومت نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے سبزی فروٹ مارکیٹوں کے ممبران کا تقرر کرکے باڈی تشکیل دی ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی الیکشن میں ممبران کے ووٹوں سے سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب کیا گیا پنجاب حکومت نے 4 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کرکے صوبے بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا سبزی فروٹ مارکیٹوں سے تجاوزات ختم نہ کرانے، رشوت، اقربا پروری، اجناس کی شفاف بولی نہ کرانے کے الزامات لگائے گئے آئین اور قانون کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا،  موقف سنے بغیر نوٹیفکیشن کے ذریعے عہدوں سے ہٹانا خلاف قانون اور آئین ہے،، عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے عہدہ سے ہٹانے کے اقدام کوکالعدم اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک درخواست گزاروں کو ان عہدوں پر بحال کرنے کاحکم جاری کیاجائے۔

نوٹیفکیشن معطل 

مزید :

علاقائی -