توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 15 مارچ کو جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 15 مارچ کو جواب طلب

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 15 مارچ کو جواب طلب کر لیا مسٹرجسٹس شجاعت علی خان نے سید معیز سرہندی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ کامران لاشاری ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر اور 65 سال سے زائد عمر ہے، کامران لاشاری خلاف قانون تیسری مرتبہ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعینات ہوئے، زائد عمر اور متعدد بار تعیناتی کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے آچکے ہیں، کامران لاشاری کو چوتھی بار پھر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعینات کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکرٹری کا درخواست پر فیصلہ نہ کرنا توہین عدالت ہے عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے اورچیف سیکرٹری پنجاب ملک جواد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلب 

مزید :

علاقائی -