ریفرنس میں ایک الزام کو 2 مرتبہ شامل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نیب ریفرنس میں ایک ہی الزام کو 2 مرتبہ شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی مسٹرجسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کی درخواست میں احتساب عدالت نمبر 5 اور احتساب بیورو لاہور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ نیب لاہور نے ایک ہی الزام کو 2 ریفرنسز میں شامل کردیا ہے، نیب لاہور نے 2018 میں ملزم کیخلاف 2 ریفرنسز فائل کئے،دونوں ریفرسز میں 99 کنال 17 مرلے کی اراضی کو شامل کیا گیا، نیب ریفرنس کے مطابق اراضی کی ویلیو 13 کروڑ 69 لاکھ بنتی ہے، احتساب عدالت نے اگست 2020 کو حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، نیب کا اقدام آئین پاکستان کے شق 4,9,10(اے)13 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ نیب کی جانب سے ایک الزام کو2 ریفرینس میں شامل کرنے کا اقدام کالعدم قراردیاجائے اورعدالتی فیصلے تک حکم امتناعی بھی جاری کیاجائے۔
ملتوی