ایزی پیسہ نے واٹس ایپ چینل سپورٹ متعارف کرادی

  ایزی پیسہ نے واٹس ایپ چینل سپورٹ متعارف کرادی

  

لاہور(پ ر) ڈیجیٹل ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کے سب سے معروف پلیٹ فارم، ایزی پیسہ اپنے متعارف کردہ واٹس ایپ چینل کے ذریعے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔ ایزی پیسہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم صارفین کو ایک مربوط اورخودکار سپورٹ کے حامل چینل،واٹس ایپ نمبر +923411103737 کے ذریعے24/7رسائی فراہم کرے گا۔فوری جوابات اور کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیراور استعمال کنندگان کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے پہلے سے طے شدہ مربوط قواعد کے ساتھ عملی طور پر کام کرنے کی صلاحیت سے، ایزی پیسہ کی جانب سے فراہم کردہ واٹس ایپ سپورٹ پاکستان میں کسی بھی برانچ لیس بینکنگ سروس کی جانب سے فراہم کی جانے والی اپنی نوعیت کی سب سے پہلی سروس ہے۔ ایزی پیسہ ہمیشہ سے پاکستان میں مالیاتی ماحول کے نظام میں انقلابی خصوصیات اور ٹولز متعارف کرنے میں صف اوّل پر رہا ہے۔واٹس ایپ سپورٹ کی مدد سے اسمارٹ فون کے صارفین مخلتف عنوانات بشمول اے ٹی ایم کارڈ آرڈر کرنے کے طریقے، اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کو ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ منسلک کرنے کے طریقے،قرض کی درخواست دینے کے طریقے، ایزی پیسہ اکاؤنٹ پن کو دوبارہ سیٹ کرنے کے طریقے اوراے ٹی ایم پن بنانے کے طریقے سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات با آسانی معلوم کرسکتے ہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایزی پیسہ/ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے CEO، محمد مدثر عاقل نے کہا کہ "پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے علمبردار ہونے کے ناتے، ہم نے ہمیشہ اپنے کسٹمرز کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے۔

ر ان کے لیے جدید سلوشنز کی تخلیق کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔واٹس ایپ چینل سپورٹ کے ذریعے ہمارا مقصداپنے کسٹمرز کومطلوب معلومات آسان اور سہل طریقے سے فراہم کرنا ہے، تاکہ جب کبھی انہیں ڈیجیٹل بینکنگ کی ضرورت ہوتو وہ  اپنے مالی معاملات کے حوالے سے بہتر فیصلے کرسکیں "۔۔

مزید :

کامرس -