بینک اسلامی نے بحریہ ٹاؤن میں ہاؤسنگ فنانس کی سہولت متعارف کرادی

بینک اسلامی نے بحریہ ٹاؤن میں ہاؤسنگ فنانس کی سہولت متعارف کرادی

  

لاہور(پ ر) پاکستان کے صف اوّل کے اسلامک بینک، بینک اسلامی نے بحریہ ٹاؤن میں تعمیر شدہ، رہائش کے لیے تیار فلیٹس اور مکانات کے لیے بحریہ ٹاؤن میں فنانسنگ کی سہولت متعارف کرادی ہے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں کسٹمرز کو اپنے خوابوں کے بہترین گھر کو حاصل کرنے کے حوالے سے فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ فنانسنگ کے حوالے سے یہ نئی متعارف شدہ فنانس کی سہولت اُن کسٹمرز کے لیے ہے جو شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ کے حصول کے خواہشمند ہیں نیز یہ سہولت پاکستان کے رہائشی اور غیر رہائشی دونوں طرح کے افراد کے لیے دستیاب ہے۔ترجمان کے مطابق، بحریہ ٹاؤن انتہائی ترقی یافتہ اور ہمہ گیر طرز زندگی گزارنے کی سہولیات کی پیشکش کرتاہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک اسلامی کے گروپ ہیڈ، کنزیومر بینکنگ، بلال فیاض نے کہا کہ " بینک اسلامی اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ اس کے تمام کسٹمرز کو باسہولت انداز میں آسانی کے ساتھ اور تیز تر طریقہ کار کے ذریعہ شریعہ اصولوں پر مبنی ہوم فنانسنگ کی سہولت بہم فراہم کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پیش کردہ پراڈکٹس کافی وسیع ہیں اور بحریہ ٹاؤن میں حال ہی متعارف کرائی جانے والی فنانسنگ کی اس سہولت کا مقصدکسٹمرز کو بینک اسلامی اور بحریہ ٹاؤن کے باہم ملاپ کے نتیجے میں ملنے والی سہولت، تحفظ اور ذہنی سکون فراہم کرنا ہے"۔اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے ڈائیریکٹر فنانس،عامر رشید اعوان اور سی ایف او اینڈ کمپنی سیکریٹری،بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ بھی موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  " بحریہ ٹاؤن اپنے آغاز سے لے ہمیشہ اپنے نئے رہائشیوں کو ہاؤسنگ اور فنانسنگ کے مواقع فراہم کرتا رہاہے، اور اب بینک اسلامی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں فنانسنگ کی اس نئی سہولت کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور میں روزگار کے حوالے سے سخت محنت کرنے والے لوگوں کے لیے اپنے خوابوں کا گھر اپنی نظروں کے سامنے دیکھنے کی خواہش کی تکمیل کو آسان بنا دیا ہے۔

 تاکہ وہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے پیش کردہ بہترین طرزِ رہائش کا لطف اٹھاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے رہائشیوں کے تحفظ، ان کے آرام و آسائش، سہولت اور خوبصورت محل وقوع کے ساتھ خدمات انجام دینے کے خواہاں ہیں، جس کے لیے بحریہ ٹاؤن مشہور ہے۔بینک اسلامی ملک کا وہ پہلا شیڈولڈ اسلامک بینک ہے، جو ملک بھر کے 123 شہروں میں اپنی 340 سے زائد برانچز کے ساتھ بینکاری کی خدمات فراہم کررہا ہے۔بینک رِبا (سود) سے پاک پراڈکٹس اور خدمات میں مہارت کا حامل ہے، جو صارفین کو انتہائی مؤثر اور سہل /آسان انداز میں فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید :

کامرس -