ہنڈا اٹلس کارز کی مخصوص ماڈلز کیلئے ٹکاٹا فرنٹ ائیر بیگ انفلیٹر مفت تبدیل کرنے کی پیشکش 

ہنڈا اٹلس کارز کی مخصوص ماڈلز کیلئے ٹکاٹا فرنٹ ائیر بیگ انفلیٹر مفت تبدیل ...

  

لاہور (پ۔ ر):  ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے اپنے کسٹمرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر بااختیار ڈیلر شپس کے ذریعے فرنٹ ایئربیگ انفلیٹر تبدیل کرنے کی پُر زور تاکید کی ہے۔ مخصوص ماڈلز کی گاڑیوں میں لگائے گئے ٹکاٹا فرنٹ ایئر بیگ انفلیٹر میں کھلنے کے دوران خرابی کے امکانات ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں کار سواروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اسی لئے کمپنی اپنے کسٹمرز کو ایئر بیگ انفلیٹر بالکل مفت تبدیل کرانے کی پیشکش کر رہی ہے۔ کسٹمرز ایئربیگ انفلیٹرز کی تبدیلی اور چیک اپ کیلئے اپنی قریبی بااختیار ہنڈا ڈیلر شپ سے رجوع کر سکتے ہیں۔گاڑیوں کے متاثرہ ماڈلز میں 2006 سے 2012 تک کی ہنڈا سوک اورئیل (ریبورن)، 2008 سے 2011 تک کی ہنڈاسی آر وی اور 2004سے 2012تک کی ہنڈاایکارڈ گاڑیاں شامل ہیں مہم کے تحت متاثرہ ایئربیگ انفلیٹر بالکل مفت تبدیل کئے جائیں گے مالکان یہ معلوم کرنے کیلئے کہ ان کی گاڑی کے فرنٹ ایئربیگ انفلیٹرز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں، کمپنی کی ویب سائٹ https://www.honda.com.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -