شمالی وزیرستان، این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4خواتین سماجی ورکر جاں بحق 

شمالی وزیرستان، این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 4خواتین سماجی ورکر جاں بحق 

  

  شمالی وزیرستان(آئی این پی) تحصیل شیواہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 4خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق واقعہ ٹنڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی میں سوار8 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی اوکی گاڑی پرکی گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ سے جاں بحق چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں، لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

خواتین ورکر ز

مزید :

صفحہ اول -