پی ایس ایل، 6پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں آج ٹاکرا 

پی ایس ایل، 6پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں آج ٹاکرا 

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا ایونٹ میں  پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا پشاور زلمی کی ٹیم وہاب ریاض کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ملتان کی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو اسلام آباد یونائٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا دونوں ٹیمیں اب تک کوئی بھی میچ اپنے نام نہیں کرسکی ہے اس لئے آج کا میچ ان دونوں ٹیموں کے لئے اہمیت کاحامل ہے جو ٹیم آج کا میچ جیتے گی وہ ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرے گی ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے شکست کا بہت دکھ ہے جیتا ہوا میچ آخری وقت میں ہارے اس کے باوجود آج کا میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کررکھی ہے دوسری جانب پشاور زلمی کے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آج کا میچ جیتیں گے اور ایونٹ میں اپنی کامیابیوں کا سفر شروع کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -