افغانستان، ڈپٹی ہیڈ این ڈی ایس کی  گا ڑی پر فائرنگ،2افراد ہلاک

   افغانستان، ڈپٹی ہیڈ این ڈی ایس کی  گا ڑی پر فائرنگ،2افراد ہلاک

  

  کابل (آئی این  پی)افغانستان کے صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد ہلا ک ہوگئے صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے عالمی میڈیا کے مطابق این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی سمیت اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم مقامی پولیس کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

افغانستان فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -