کورونا وباء،مزید 16شہری جاں بحق، 1160نئے مریض رجسٹرڈ 

  کورونا وباء،مزید 16شہری جاں بحق، 1160نئے مریض رجسٹرڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12ہزار 617 ہوگئی،جبکہ  گذشتہ 24گھنٹوں کے دور ا ن ایک ہزار 160نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعد ادوشمار کے مطابق وباء کے آغاز سے گذشتہ روز تک پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 819، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 43، بلوچستان میں 18 ہزار 988، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہز ا ر 555 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا وبا کے شروع ہونے سے اب تک مرنیوالوں کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی،  پنجاب میں 5 ہزار 208، سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، بلو چستا ن میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 288 افرادشامل ہیں۔
کورونا اموات

مزید :

صفحہ اول -