پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 53رنز سے ہرادیا 

پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 53رنز سے ہرادیا 

  

ڈونیڈن(اے پی پی)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ  ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا  پہلا میچ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 184 رنز بنائے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 131 رنز بناسکی فاتح ٹیم کی جانب سے مچل مارش نے 45 رنز کی اننگز کھیلی ٹیموں کے درمیان دوسرا  ٹی۔20انٹرنیشنل میچ 25فروری کو یونیورسٹی  اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا،میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ٹی -20 میچ میں آسٹریلیا کو 53رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ڈے  ہوگا۔ آسٹریلیا  کی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف   5ٹی-20بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان  پانچ ٹی-20میچوں کی سیریز کا  دوسرا میچ 25فروری کو ڈونیڈن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔، تیسراٹی-20میچ 03مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی20 میچ 05مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی-20میچ  7مارچ کو ماؤنٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔۔ میزبان ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -