پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

  پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپو رٹر) محکمہ خزانہ نے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں 21 دسمبرتک توسیع کی جا رہی ہے محکمہ داخلہ نادرا سے مل کر اب تک دس لاکھ اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزیشن کر چکا ہے۔ محکمہ داخلہ اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن سے تین ارب روپے حاصل کر چکا ہے۔ پانچ لاکھ بک والے اسلحہ لائسنس ابھی بھی کمپیوٹرائزڈ ہونے ہیں۔ محکمہ داخلہ عوام کیمطالبے پراسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع کر رہا ہے۔گزشتہ سال2020 میں محکمہ داخلہ کی جانب سے مینویل لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لیے کی آخری تاریخ 31 دسمبر دی گئی تھی، یکم جنوری2021 سے تمام مینویل اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے گئے تھے مینول لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس کرانے کے لیے نادرا دافتر کا رخ کرنے والے سائلین پریشان ہیں، نادرا کی جانب سے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے 1624 فیس چارج کی جاتی رہی ہے۔
فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -