انگلش  بسکٹ کے زیر اہتمام گوادر میں ’سوپر ہے پاکستان کپ‘کرکٹ میچ

انگلش  بسکٹ کے زیر اہتمام گوادر میں ’سوپر ہے پاکستان کپ‘کرکٹ میچ

  

گوادر(پ ر)  دنیا کے انتہائی خوبصورت ترین کھیل کے میدانوں میں سے ایک، گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں، انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز   ( EBM)اور آج انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے ’سوپر ہے پاکستان کپ‘کرکٹ میچ کھیلا گیا۔جوش و جذبے سے بھر پور یہ میچ شوبز شارکس اور گوادر ڈولفنز کے درمیان کھیلا گیا جس میں 20 سے زائد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ملک کے نامور ستاروں کے درمیان کرکٹ  میچ کا یہ خیال انتہائی مقبول گلوکار، نغمہ نگار اور ٹی وی میزبان فخر عالم نے پیش کیا تھا جو گوادر کرکٹ گراؤنڈ کی دل آویز خوبصورتی سے بے انتہا متاثر ہوئے تھے۔پیک فرینز  بسکٹ بنانے والے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز،اپنے قیام کے وقت سے ہی، بسکٹ مینوفیکچرنگ کی صنعت میں ایک پیش رو کا مقام رکھتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے، معیار میں اضافے کے ذریعے،مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنے مقام کو اور بھی مضبوط کیا ہے۔ ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ کی میزبانی کے ذریعے انگلش  بسکٹ، گوادر کو،پاکستان کے مستقبل کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ’سوپر ہے پاکستان کپ‘ کھیلے گئے اس میچ میں شوبز شارکس ٹیم کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، وسیم خان نے کی جبکہ گوادر ڈولفنز کی قیادت ذلفی بخاری نے کی۔ دونوں ٹیموں میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ شوبز شارکس میں وسیم خان (کپتان)کے علاوہ فخر عالم، فیصل قریشی، علی ظفر، سلیم شیخ، اعجاز اسلم، شہزاد رائے، سمیع خان، کامران جیلانی،  سلمان سعید، علی سفینہ اور نعمان حبیب شامل تھے جبکہ گوادر ڈولفز میں ذلفی بخاری (کپتان)سمیت علی زیدی، جی او سی 44انفنٹری ڈیویژن، گوادر،میجر جنرل عامر نجم اور دیگر مقامی کھلاڑی شامل تھے۔ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شوبز شارکس نے گوادر ڈولفنز کو12 رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -