عمدہ کارکردگی سے شائقین کے دل جیتنا چاہتا ہوں، بین ڈنک

عمدہ کارکردگی سے شائقین کے دل جیتنا چاہتا ہوں، بین ڈنک

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے کورونا سے متاثرہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے خواہاں ہیں اور کچھ ایسا کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کے مداحوں کو فخر محسوس  ڈنک کا کہنا تھا کہ رواں سال پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا ہوا ہے اور امید ہے کہ آگے بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے، کورونا کی وجہ سے اس وقت حالات مشکل ہیں لیکن لاہور کی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کھلاڑیوں کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

، کمروں تک محدود رہنا اور صرف کرکٹ کے لیے باہر نکلنا، یہ سب بہت مشکل اور تھکا دینے والا عمل ہے، میں خود بھی گزشتہ سال پی ایس ایل فائنل سے بمشکل 5،6 دن ببل سے باہر رہا ہونگا، یہ سب کرنا مشکل ہے مگر اسکا انکی کارکردگی پر اثر نہیں ہوگا، وہ لاہور کیلئے بھرپور انداز میں پرفارم کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -