فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو جوائن کرلیا

فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو جوائن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو جوائن کرلیا۔ وہ سہ روزہ قرنطینہ کے بعد پی ایس ایل 6 کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،فرنچائز  کی سیپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔کراچی آمد کے بعد جنوبی افریقی فاسٹ بولر   کا کوویڈ 19 ٹیسٹ  لیا گیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔