کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف  کا تفصیلی طبی معائنہ مکمل

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف  کا تفصیلی طبی معائنہ مکمل

  

 لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے تفصیلی طبی معائنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائے گئے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں اپوزیشن لیڈر کا طبی معائنہ کیا۔ سمز یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں اتفاق ہسپتال کے دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں جو شہباز شریف کے ذاتی معالج ہیں۔ ڈاکٹرز نے جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد میڈیکل بورڈ شہباز شریف کے علاج کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔

شہباز شریف معائنہ

مزید :

صفحہ اول -