اہل ڈسکہ نے مریم نواز کی میجر سرجری کر دی، تھائیراڈ پر ابلم کا حل یاسمین راشد بتا چکیں: فردوس عاشق

  اہل ڈسکہ نے مریم نواز کی میجر سرجری کر دی، تھائیراڈ پر ابلم کا حل یاسمین ...

  

  لاہور(این این آئی)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ڈسکہ گزشتہ 4 دہائیوں سے لاقانونیت، غنڈہ گر دی اور منشیات کاسومنات بنا ہوا تھا جسے ڈسکہ کے عوام نے بہادری، جرا ت اور دانشمندی سے ووٹ کی طاقت سے بالآخر توڑ ڈالا اور عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیکر بیگناہ انسانی جانوں سے کھیلا وہ کن کیساتھ کھڑے ہیں اور کون انہیں سپورٹ کر رہا ہے یہ کیمرے کی آنکھ نے میڈیا کے ذریعے عوام کو دکھا دیا۔پی ٹی آئی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈسکہ کے عوام نے مریم نواز کی میجر سرجری کر دی،باقی رہا ان کے تھائیراڈ کا مسئلہ تو ڈاکٹر یا سمین راشد بتا چکی ہیں ان کے محکمے میں ہر طرح کی سرجری کی سہولت موجود ہے اور انہوں نے مریم کو آفر بھی کی ہے میں بھی مریم کو آفر کرتی ہوں اگر سرجری کیلئے پینل آف ڈاکٹرز کی ضرورت ہے تو اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود میں ایک سرجن ڈاکٹر ہونے کی حیثیت دستیاب ہوں کیونکہ میں کسی میڈیکل کالج کی بھگوڑی نہیں بلکہ ایک کوالیفائیڈ سرجن ہوں۔فردوس عاشق کا کہنا تھا سینٹ کے الیکشن میں ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا جس کا اپو ز یشن نے واویلا مچا رکھا ہے۔ گیارہ جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیو ں کوکامیابی سے نہیں روک سکتیں۔ ہم انہیں سینٹ الیکشن میں سرپرائز دیں گے اور مریم کو سیاسی گرو کی نااہلی کے بعد مزید صدمے کیلئے تیاررہنا چاہیے۔ انہوں نے وفد کے ارکان کو بتایا حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کیلئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام آغاز کیاہے، وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کردیا ہے، اس پروگرام کے تحت پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرزکرنیوالے 14891 طلبہ کو مجموعی طور پر 41 کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف دئیے جا رہے ہیں، انہیں بتدریج بڑھا یاجائیگا۔ اگلے بجٹ میں رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کو1 ارب روپے،دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائیگا۔ رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ50 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبہ اور 50 فیصد ضرورتمند اور نادار طلبہ کو دیئے جائیں گے۔ 

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -