بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور بینک اسلامی کے مابین ہاؤسنگ فنانس کیلئے معاہدہ

  بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور بینک اسلامی کے مابین ہاؤسنگ فنانس کیلئے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور بینک اسلامی ک مابین ہاؤسنگ فنانس کولوگوں تک قابلِ رسائی بنانے کے لیے دونوں اداروں کے درمیان ایک پروقار تقریب میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔بینک اسلامی پاکستان کا معروف ترین بینک ہے۔جو بحر یہ ٹاؤن کیساتھ مل کر بحریہ ٹاؤن میں تعمیر شدہ، ہائشی فلیٹس اور مکانات کے لیے شریعت کے مطابق مالی اعانت (فنانسنگ) کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں، یہ صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق بہترین رہائشی سہولیات سے فائدہ ا ٹھانے میں مدد فراہم کی جائے گی۔پاکستان کے رہائشی اور غیر رہائشی خواہشمند افرادبھی ہاؤسنگ فنانس کی سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن ہمشہ ترقی پسنداور ورسٹائل طرزِ زندگی سے بھر پوراوپشنز پیش کرتا ہے۔اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے بینک اسلامی کے گروپ ہیڈمسٹر بلال فیاض نے کہا”بینک اسلامی اس بات کو یقنی بنا رہا ہے کہ ہمارے صارفین کو آسانی اور تیز تر طریقے سے شریعت کے مطابق مالی اعانت(فنانسنگ) حاصل ہو۔ ہماری یہ پیش کش وسیع پیمانے پر ہے اور بحریہ ٹاؤن میں متعارف شدہ فنانسنگ آپشنز کے ذریعے، ہمارا مقصد بینک اسلامی اور بحریہ ٹاؤ ن کے مشترکہ اشتراک کیساتھ ملنے والی سہولیات، تحفظ اور ذہنی سکون فراہم کرنا ہے۔“

ا س موقع پر عامر رشید اعوان ڈائریکٹر فنانس، سید شبیر حسین شاہ سی ایف او اینڈ کمپنی سیکٹری بحریہ ٹاؤن نے مزید کہا”بحریہ ٹاؤن نے اپنے قیام کے بعد سے ہی رہائشیو ں کو رہائش اور مالی اعانت(فنانسنگ) کے مواقع فراہم کیے ہیں اور اب بینک اسلامی کیساتھ اس معاہدے کے ذریعے مالی اعانت(فنانسنگ) کے لیے نئے  اختیارات اسلام آباد اور لاہور میں محنتی افراد کے لیے ان کی آنکھوں کے سامنے اپنے خوابوں کو سچ ہوتا دہکھنا آسان بنا ئیں گے کیونکہ وہ بحریہ ٹاؤن کی پیش کردہ بہترین سہولیاتِ زندگی سے مستفید ہونے جا رہے ہیں۔ہم آنے والے رہائشیو ں کی حفاظت، عیش و آرام، سہولت اور خوبصورتی کیساتھ خدمات انجام دینے کے خواہاں ہیں جس کے لیے بحریہ ٹاؤن مشہور ہے۔یہ بینک RIBA سے پاک  مصنوعات اور خدمات میں مہار رکھتا ہے جو افراد کو انتہائی صاف اور درست انداز میں پہنچایا جاتا ہے۔

مزید :

کامرس -