احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ کیلئے ساڑھے 6 ارب روپے کی منظوری

احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ کیلئے ساڑھے 6 ارب روپے کی منظوری

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ کی ساتویں سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس نے سال 21۔2020ء میں 67000 سکالرشپس کیلئے 6.53 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔21۔2020ء کے تعلیمی سال کے بجٹ کی منظوری اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت پیر کو احساس انڈرگریجوایٹ سکالر شپ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اس حوالے سے کمیٹی نے ملک بھر میں 67000 ضرورت اور میرٹ پر مبنی سکالرشپس کیلئے 6.53 ارب روپے کی منظوری دی۔کمیٹی ممبران نے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں دینے والے 111685 انڈر گریجوایٹ طلبہ (42430 طالبات کی درخواستیں) پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں سرکاری شعبے کی 125یونیورسٹیوں کے ساتھ پروگرام کے فیلڈ ایگزیکیوشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تعلیمی سال 21۔2020 میں سکالرشپ کی تقسیم اور اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔نئی درخواستوں کی جانچ فی الحال جاری ہے اور اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ حتمی انتخاب کا عمل اپریل 2021ء  تک مکمل ہو جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس انڈر گریجوایٹ سکالرشپ پروگرام حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے جو کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے مستحق طلبہ کو ہر سال 50000 سکالرشپس فراہم کرتا ہے۔

 سکالرشپ

مزید :

صفحہ اول -