پاک ایران بارڈر پر پاسداران انقلاب فورسز کی فائرنگ، 10افراد ہلاک

 پاک ایران بارڈر پر پاسداران انقلاب فورسز کی فائرنگ، 10افراد ہلاک

  

 کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسزپاسداران انقلاب کی فائرنگ سے 10افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا، اطلاعات کے مطابق زخمی و جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق تیل کے کاروبار سے منسلک افراد سے ہے،جن میں سے ایک کی شناخت صاحب انس ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے گذشتہ روز سے ایرانی فورسز کا تیل کے کاروبار کرنیوالی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر رہی ہے، فائرنگ واقعہ کے بعد بارڈر کو مکمل طور پر بند کردیاگیا۔

پاسداران انقلاب فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -