دنیا پاکستان کو عالمی سطح پر بد نام کرنے کی منظم بھارتی سازش کا نوٹس لے: وزیر خارجہ

     دنیا پاکستان کو عالمی سطح پر بد نام کرنے کی منظم بھارتی سازش کا نوٹس لے: ...

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک برسلز اور جنیوا سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا ہے،پاکستان کے خلاف ہندوستان کے جھوٹے، بے بنیاد پراپگنڈے سے عالمی برادری کو مسلسل باخبر رکھتے رہے،ناقابل تردید ثبوت ایک ڈوزئیر کے ذریعے دنیا بھر کے سامنے پیش کیے،عالمی برادری بھارت کی جانب سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی منظم سازش کا نوٹس لے۔ پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد میں  ای یو ڈس انفولیب رپورٹ کے حوالے سے منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موضوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ڈیجیٹل میڈیا دور میں تمام ریاستی و غیر ریاستی عناصر بین الاقوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کو بروئے کار لاتے ہیں مجھے یقین ہے کہ شرکاء، ای یو ڈس انفولیب کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ سے باخبر ہوں گے جس میں ہندوستان کی جانب سے گذشتہ پندرہ سالوں میں پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کو بے نقاب کیا گیا ہے ای یو ڈس انفولیب کی یہ دوسری تحقیقاتی رپورٹ 9 دسمبر 2020 کو منظر عام پر آئی،اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح بھارت فرضی این جی اوز، جعلی ویب سائٹس اور حتی کہ مرے ہوئے لوگوں کو زندہ ظاہر کر کے جھوٹے پراپگنڈہ کے ذریعے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی مذموم سازش میں مصروف رہا ہے،یہ بھارتی نیٹ ورک برسلز اور جنیوا سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پاکستان کے خلاف جھوٹے مواد کی تیاری کرتا رہا ہے،رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس غلط اور جھوٹی اطلاعات پر مبنی مواد کو بھارت کی سب سے بڑی نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعے مشتہر کیا جاتا رہا، جہاں سے یہ جھوٹی خبریں دوسرے میڈیا ہاؤسز تک پہنچائی جاتیں۔

وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -