حکومت پنجاب کے بڑے  پیمانے پر افسروں کے تقرر  و تبادلے کے احکامات جاری 

حکومت پنجاب کے بڑے  پیمانے پر افسروں کے تقرر  و تبادلے کے احکامات جاری 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے اور بعض افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی ہے۔رائے منظور ناصر کو ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ لاہور کی ڈسپوزل پر موجودمحمد نواز گوندل کوڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے تعینات کر دیاخالد یامین ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈی نیشن) بہاولپور کو تبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔سیکشن آفیسر (ویلفئیر فور) ایس اینڈ جی اے ڈی عمر فاروق کو گریڈ18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری سیاحت تعینات کر دیاتقرری کی منتظر عمارہ خان کوپنجاب سے ریلیو کردیا ہے، وہ حکومت خیبر پختونخواہ میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی محمد کلیم ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری ریگولیشنز ونگ ایس اینڈ جی ڈی تعینات کر دیا۔تقرری کے منتظرخواجہ محمد سکندر ذیشان کوڈائریکٹر (ریکلیمیشن اینڈپروبیشن) محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کر دیاپنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی صوابدید پر موجود محمد رفیق کو ڈیپاوٹیشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ کوآرڈینیشن) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کر دیا ہے۔عبد الرووف ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) انٹی کرپشن ساہیوال کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ہے تقرری کے منتظر محمد عثمان کی خدمات ان کے اصل محکمہ کے سپرد کرنے کی غرض سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن حکومت پاکستان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔حامد محمود ملہی وائس کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیاتقرری کے منتظر محمد ارشد کو وائس کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوش تعینات کر دیا۔

حکومت پنجاب 

مزید :

صفحہ اول -