ضمنی الیکشن میں غیور عوام نے جعلی تبدیلی کا جنازہ نکال دیا
اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان کی غیور عوام نے جعلی تبدیلی کا جنازہ نکال دیا ہے اور ان کی نام نہاد تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے حکومت نے شکست سے بچنے کے لئے الیکشن کمیشن کے عملے کے گم ہونے کا ڈرامہ رچایا الیکشن کمیشن کے عملے کو سیکورٹی دینے کی ذمے داری حکومت وقت کی ہوتی ہے اپوزیشن کی نہیں مگر نااہل حکومت اپنی اس نااہلی کی ذمے داری بھی اپوزیشن پر ڈال رہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
میاں افتخار حسین