نئے پاکستان میں الیکشن  کمیشن کا عملہ بھی چوری ہو گیا 

   نئے پاکستان میں الیکشن  کمیشن کا عملہ بھی چوری ہو گیا 

  

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے متنازعہ ہونے کی ذمے داری کسی اور پر نہیں بلکہ حکومت پر عائد ہوتی ہے ان کے نئے پاکستان میں الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہو گیا حالانکہ اس سے قبل انہی تبدیلی والوں نے صرف ووٹ چوری کئے تھے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ووٹ چور اب منہ چھپاتے پھررہے ہیں یہ اس قدر شرمندہ ہیں کہ گزشتہ روز ان کے تین وزراء ڈسکہ آئے اور چھپ کر پریس کانفرنس کر کے بھاگ گئے۔

مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ اول -