انتخابی اصلاحات تک ایسے  واقعات رونما ہوتے رہیں گے

 انتخابی اصلاحات تک ایسے  واقعات رونما ہوتے رہیں گے

  

 جماعت اسلامی کے مرکزی فرید پراچہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سالہا سال سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ ملک میں الیکشن ریفارمز کی جائیں مگر اقتدار پر قابض باریاں لیکر آنے والی چند حکمران جماعتیں اس الیکشن ریفارمز کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جب تک ملک میں از سر نوالیکشن ریفارمز نہیں کی جاتیں تو تب تک حالیہ ضمنی الیکشن جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مین مینڈیٹ چوری جیسا واقعہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے یہ الگ بات ہے کہ اس مرتبہ دھند“ اور سموگ کو وجہ بنایا گیا ہے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں یہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ ملک کی بھاگ ڈور سنبھال سکیں ان کی نااہلی کی سموگ کی وجہ سے قوم کی تکالیف میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

فرید پراچہ 

مزید :

صفحہ اول -