مریم نواز کا ایک ہفتے کیلئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

مریم نواز کا ایک ہفتے کیلئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے ایک ہفتے کیلئے اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔مریم نواز 26 فروری تا 3 مارچ اسلام آباد میں قیام کریں گی اور اس دوران سینیٹ الیکشن کو مانیٹر اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کی ہر سطح کی قیادت سے مشاورت کریں گی۔اس موقع پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 27 فروری کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ارکان پارلیمان، پارٹی عہدیداران اور تقریباً ایک ہزار ارکان شریک ہوں گے۔اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور نچلی سطح تک کے ارکان سے سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں لانگ مارچ اور دھرنے کے انتظامات کی ذمے داریاں پارٹی عہدیداران اور ارکان پارلیمنٹ کو سونپی جائیں گی۔کونسل اجلاس میں ن لیگی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور صوبائی تنظیموں کے ذمے داران بھی شامل ہوں گے، اس موقع پر لانگ مارچ کیلئے فنڈنگ، ٹرانسپورٹ، دھرنا کی صورت میں قیام و طعام سے متعلق مشاورت ہوگی۔اجلاس میں فنڈنگ کیلئے مرکزی اور صوبائی تنظیموں، ارکان پارلیمنٹ ٹکٹ ہولڈرز کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -