تحریک انصاف نے نوشہرہ ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے

تحریک انصاف نے نوشہرہ ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے نوشہرہ ضمنی انتخاب کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دئیے ہیں۔ پیر کو تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے تریسٹھ نوشہرہ کے انتخابی نتائج چیلنج کر دئیے۔الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ بیلٹ پیپرز میں خرد برد کی گئی،جتنے بیلٹ پیپر جاری ہوئے، اس سے زیادہ جمع کرائے گئے،کئی پولنگ سٹیشن سے بیلٹ پیپرز غائب ہوئے،فارم 45کی ایک سے زیادہ کاپیاں جاری کی گئیں۔کئی پولنگ سٹیشنز پر بدانتظامی ہوئی جس سے نتائج قابل بھروسہ نہیں رہے،الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرائے۔میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمر کاکا خیل نے کہا کہ حلقے میں منظم دھاندلی کی گئی۔ چھ ہزار کے قریب بیلٹ پیپر غائب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 19 فروری کو پی کے تریسٹھ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے عمر کاکا خیل کو مسلم لیگ ن کے اختیار ولی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نوشہرہ ضمنی انتخاب

مزید :

صفحہ اول -