مریم نواز نے پولنگ سٹیشنوں کے باہر لیگی ووٹرز کو روکنے کی ویڈیو شیئر کردی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔ پیر کو مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولنگ اسٹیشنزکے باہر لیگی ووٹرز کو روکنے کی وڈیو شیئر کردی، مریم نواز نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملہ فارغ بیٹھا تھا مگر دروازے بند رکھے گئے کیونکہ باہر صرف شیر کے ووٹرز تھے۔ زبردستی دروازے کھلواتے ہی ووٹرز شیر شیر کے نعرے لگاتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ دیکھتا جا شرماتا جا۔
ویڈیو