قطر سے تاریخی دوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں بد ل چکے: جنرل باجوہ 

        قطر سے تاریخی دوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں بد ل چکے: جنرل ...

  

 راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وزیر امور خارجہ کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القہقانی نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال،مختلف شعبوں میں تعاون اور افغانستان میں امن عمل میں سہولت کے کردار سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے اس موقف کو دہرایا کہ دونوں ممالک کے مابین عظیم تاریخی دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں،جو کہ پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہے۔قطر کے نمائندہ خصوصی نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن واستحکام کی جاری کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنر ل باجوہ 

مزید :

صفحہ اول -