آصف زرداری کا تھر کے عوام سے ساتھ دینے پر اظہار تشکر

آصف زرداری کا تھر کے عوام سے ساتھ دینے پر اظہار تشکر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدرمملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این اے 221پرپیپلزپارٹی کی جیت پر تھر کے عوام سے ساتھ دینے کے لیے اظہار تشکر کیا ہے۔آصف علی زرداری نے این اے221 تھرپارکر میں ضمنی انتخاب میں سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت پر تھر کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا کہ بھٹو شہید اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے، صحت اجازت دیتی تو پارٹی کارکنوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انشااللہ تھر ترقی یافتہ علاقہ بنے گا۔

مزید :

صفحہ اول -