جرائم پیشہ اور منشیات فروش  گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

جرائم پیشہ اور منشیات فروش  گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران26  ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22 عدد پستول،4  عدد کلاشنکوف،3 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 2کلو گرام چرس، 330گرام آئس اور جاری کریک ڈاون میں چیکنگ کے دوران غیر رجسٹر کرایہ دار 26 افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے   منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈاؤن کے دوران مزید ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود جن میں خان رازق شہید،شاہ قبول،بھانہ ماڑی،فقیرآباد پشتخرہ اور کو توالی نے مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 26 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 22 عدد پستول،4  عدد کلاشنکوف،3 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 2کلو گرام چرس، 330گرام آئس اور جاری کریک ڈاون میں چیکنگ کے دوران غیر رجسٹر کرایہ دار 26 افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -