ترقیاتی سکیموں پر کروڑوں روپے خرچ کئے، علی محمد خان
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان اور ایم پی اے افتخار علی مشوانی دومختلف افتتاح کئے جن میں تحصیل تخت بھائی تعمیر بس ٹرمینل تخمینہ لاگت 101 ملین اور تحصیل تخت بھائی کے علاقہ وارڈ نمبر 3 میں جنازگاہ کا افتتاح کیا، اس بس ٹرمینل میں ایک مین بلڈنگ ہوگا، اس میں مردانہ و زنانہ الگ الگ انتظار گاہ اور واش رومز ہونگے، ورکشاپ اور مختلف کاروبار کے لئے دوکانات ہونگے،مسجد اور سروس سٹیشن بھی موجود ہوگا، بس ٹرمینل گردونواح علاقوں کو بہتر سہولیات ملیں گے اور بعد ازاں وارڈ نمبر 3 جناز گاہ کا بھی افتتاح کیا، وفاقی وزیر برائے علی محمد خان اور ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے وارڈ نمبر 3 میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخت بھائی میں ہم نے ترقیاتی کاموں کے مد میں اربوں روپے کام کئے ہیں اور اب بھی جگہ جگہ پر گیس، بجلی اور تعمیراتی کام جاری ہیں، پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں بری شکست ہوئی ہے، اور آ ئندہ بھی شکست ان کا مقدر ہوگا، ہمارا لیڈر عمران خان کا وژن ہے کہ میں کسی کو کبھی این آ رو نہیں دونگا، اور کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اس موقع پر یوسی دامن کوہ کے سابقہ صدر میاں رحمان سید، سابقہ ضلعی ممبر ڈاکٹر حفیظ الوہاب، سابقہ ناظم دامن کوہ انجنئیر شہزاد حسین، پی اے ٹو منسٹر ضیاء اللّٰہ خان، سابقہ کونسلر مہابت خان، اسفندیار باچہ، پی اے ٹو ایم پی اے اعجاز احمد، کوآرڈینیٹر صادق حسین، انصاف سپورٹس کلچر کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ،ٹی ایم اے ایس ڈی او محمد رازق ، سراج خان، فیصل انور ایڈووکیٹ،اکرام ماموں اور پی ٹی آئی کے ورکرز شاہد علی،حماد،فرمان علی، ولی محمد، عطاء الرحمٰن، قیصر اقبال حسن زئی، میاں مبارک شاہ، سابقہ ناظم امجد علی اور دیگر کارکنان اور علاقہ معززین موجود تھے۔ اور بعد میں لوند خوڑ میں بھی شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔ آ خر یو سی دامن کوہ سابقہ صدر میاں رحمان سید نے تخت بھائی میڈیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر وفاقی وزیر علی محمد خان اور ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا شکریہ ادا کیا۔