گورنر شاہ فرمان سے وی سی ملاکنڈ یونیورسٹی کی ملاقات

گورنر شاہ فرمان سے وی سی ملاکنڈ یونیورسٹی کی ملاقات

  

چکدرہ(نمائندہ پاکستان)ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان کی گورنر خیبرپختونخواسے ملاقات، یونیورسٹی سے متعلق اہم امور پر تبادل خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے چانسلر/گورنرخیبر پختونخواشاہ فرمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملاکنڈ یونیورسٹی سے متعلق متعدد اہم امور زیر بحث لائے گئے،وائس چانسلر نے گورنرکو یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیم و تحقیق کی صورتحال اور دیگر معاملات سے آگاہ کیا، گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان نے بھرپور اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ملاکنڈ یونیورسٹی کی مزید بہتری کے لئے وائس چانسلر کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -