سینیٹ انتخابات،انجینئر حامد الحق  کے کاغذات نامزدگی منظور

سینیٹ انتخابات،انجینئر حامد الحق  کے کاغذات نامزدگی منظور

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا سے سینٹ امید وار انجینئر حامد الحق کی الیکشن کمیشن سے کاعذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے انکے کاعذات منظور کر لیئے جبکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ پر ڈاکٹر دوست محمد محسود کے کاغذات نامزگی کودرست قرار دیتے ہوئے انکے خلاف دائر اپیلیں بھی مسترد کردی۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنو کریٹ نشست پر انتخاب لڑنے والے زبیر کی  کاعذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ  میں سینٹ الیکشن میں خیبر پختونخوا سے نامزد امیدواروں کی کاعذات نامزدگی  کے مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت ہوئی اس موقع پر  ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے  نامزد امیداوار ڈاکٹر دوست محمد محسود کے لیے بیرسٹر وقارعدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اپیل کنندہ  کے خلاف اعترضات قابل سماعت نہیں کیونکہ وہ بیوروکریٹ ریٹائر ہوئے ہے  انہوں نے  36سال سرکاری عہدوں پر خدمت کی ہے  انکم ٹیکس اور دیگر ریکارڈ بلکل ٹھیک ہے ٹیکس کے حوالے اعتراض  ایف بی آر کی اختیار ہے اور ایف بی آر نے ٹیکسز کے حوالے اپیل کنندہ کو کلیر قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے  خیبر پختون خوا سے  سینٹ امید وار انجینئر حامد الحق کی  الیکشن کمیشن سے کاعذات  نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے انکے کاعذات بھی منظور کر لیئے جبکہ  اس کے ساتھ  ٹیکنو کریٹ نشست پر انتخاب لڑنے والے زبیر کی کاعذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -