لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آئینی جدوجہدجاری رکھیں گے: سردار حسین بابک 

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آئینی جدوجہدجاری رکھیں گے: سردار حسین بابک 

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نینشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار خسین بابک نے لاپتہ افراد کے بارے میں منعقدہ اھتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی لاپتہ افراد کے بارے میں اپنی ائینی جدو جہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اے این پی اپنی جدوجہد مزید تیز کرے گی۔سردار خسین بابک نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔لاپتہ افراد کے بارے میں انکے گھروالوں اور رشتہ داروں پر کیا گزر رہی ہے۔ریاستی اداروں کو چاہئے کہ جس کے خلاف بھی کوئی جرم ہو ان کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔انہوں نے موجودہ حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بھی ان ریاستی اداروں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے بونیر میں خصوصا ایلم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایلم عرصہ دراز سے عوام کے لئے نوگو ائریا بن چکاہے۔گدیزی کے عوام سے نامعلوم افراد نے کروڑوں روپے لیکر اپنے جیبوں میں ڈالے ہے۔سردار خسین بابک نے کہا کہ عوام مزید یہ ظلم برداشت کرنے کو تیار نہیں۔احتجاجی مظاہرہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمدکریم بابک۔حلقہ پی کے 20 کے صدر افسر خان،ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان۔سابق ایم پی اے قیصر ولی خان اور اے این پی کے کارکنوں نے شر کت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -