جاوید اقبال خان ملاگوری چیف  انجینئر آپریشن  پسکو تعینات 

جاوید اقبال خان ملاگوری چیف  انجینئر آپریشن  پسکو تعینات 

  

پشاور(نیوز رپورٹر)پسکو کے اعلامیہ کے مطابق جاویداقبال خان ملاگوری کو چیف انجینئر آپریشن پسکوتعینات کردیا گیا ہے،انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج لیکر کام شروع کردیا ہے،چیف انجینئرآپریشن جاویداقبال خان ملاگوری نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کمپنی کی ترقی اور صارفین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام ساتھی افسران اوراہلکاروں کے تعاون سے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں گے اورکمپنی کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں جائیں گے،چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرمحمدجبارخان نے ان کو ہدایت کی کہ وہ آنے والی گرمیوں اوررمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھائیں اور ڈسٹری بیوشن کو مزید بہتربنانے کے لئے تمام ترمرمت اور تنصیب کے کامو ں کو یقینی بنائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -