مردان،نومولود بچے کے اغواء میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 گرفتار
مردان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرنے والے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق مقبول آباد گمبت کے رہائشی بہارعلی کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی اس دوران دو خواتین اور ایک مرد وارڈ میں کے اندر داخل ہوئے اور ایک خاتون نومولود بچے کو برقعے میں چھپا کر لے جا رہی تھی کہ نومولود کے والد کو خبر ہوئی اور اس نے اسپتال کے عملے کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کر کے ہسپتال کے باہر تیکسی سٹینڈ کے قریب انہیں قابو کرکے ان کے قبضے سے بچے کو برآمد کرلیا کیا اور تینوں ملزمان سمیع اللہ اور اس کی اہلیہ مسماۃ (رو)اوردوسری خاتون مسماۃ (ف)کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔