شا نگلہ،عوامی نیشنل پارٹی کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ 

شا نگلہ،عوامی نیشنل پارٹی کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ 

  

 الپوری(ڈسڑکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ،ریاست لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کیلئے اقدامت اٹھائیں اور انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ان کی جبر ظلم نہیں مانتے ہم غلامی کو قبول نہیں کرتے ہیں یہ جو نامعلوم ہے یہ ہمیں معلوم ہیں۔کچھ اداروں نے غیر انسانی اقدامات کرکے اس وقت ریاست اورعوام کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرچکی ہے اور ہزاروں پختونوں اور بلوچ نوجوانوں اور خواتین کے استحصال ہورہا ہے اور ان انسانوں کو غیرانسانی سلوک کرنا باعث شرمندگی ہیں۔ان خیالات کا اظہاراے این پی شانگلہ کے زیر اہتمام پیر کے روز بعد نماز ظہرالپوری میں صوبائی سکرٹری ثقافتڈاکٹرخادم حسین کے زیر قیادت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکالے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔مظاہرین نے گمشدہ افراد کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پراے این پی بوچستان کے ترجمان اسد اچکزئی ودیگر لاپتہ افراد کے حق میں نعرے درج تھے،مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اور بعد اذاں شانگلہ پریس کلب الپوری میں احتجاجی تقریب منعقد کی جس میں کاکنوں نے بھرپور شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین میں جبری گمشدگی کی کوئی گنجائش نہیں تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کردیاجائے۔عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی حقوق کی بات کرتے ہیں تو انہیں دہشت گرد قراردیتے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،اے این پی امن کی زبان سمجھتی ہے اور عم تشدد کے فلسفے پر قائم ہے اورپرامن احتجاج کے ذریعے ان مظلوموں کا آوازاٹھا رہے ہیں۔ غیر انسانی غیرآئینی طور پر ان افراد کو اٹھایا گیا ہے ہم باچاخان کے سپاہی ہیں ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں ارٹیکل 4میں ہر شہری کی حقوق کی وضاحت کی گئی ہے اور ریاستی ادارے کسی کو گرفتار کرے تو وہ اپنا وکیل مقررکرسکتا ہے اور اسے اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے قانون اور ائین کی رو سے سب شہریوں کی حقوق برابر ہے یہ آئین اس ملک کا آئین ہے اگر قانون کی عملداری ختم ہوئی تو انارکی پیدا ہوگی۔ لاپتہ افراد کیلئے بنائے گئے کمیشن کو بھی مزاق بنا دیا۔احتجاجی مظاہرے سے نیشنل عوامی پارٹی سیکرٹری ثقافت ڈاکٹرخادم حسین کے علاوہ ضلعی صدر محمد عظم خان،الطاف حسین گلاب شاہپوری،ذاکراللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اورعوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی قیادت کی ہدایت پر احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -