کبل، شوہر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بیوی اور چچا کو قتل کردیا 

کبل، شوہر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بیوی اور چچا کو قتل کردیا 

  

  

کبل(تحصیل رپورٹر)تحصیل کبل کے علاقہ سورے شریفے میں ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرفائرنگ کرکے اپنی بیوی اور چچازاد کو قتل کردیا۔ ملزم واردات کے بعدفرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی سورے شریفے میں محمد ظاہر ولد دورے سکنہ پائندہ شاہ سورے شریفے نے فائرنگ کرکے اپنی ساٹھ سالہ بیوی مسماۃ (ز) اور پچپن سالہ چچازادبھائی سعداللہ جان ولد محمد زرین سکنہ سورے شریفے کو قتل کردیا۔ملزم دوہرے قتل کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔تھانہ کبل کی پولیس نے موقع پر پہنچ کررپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -