عمران خان کی صوبائی وزیر محب اللہ خان  سے انکے بھائیوں کی وفات پر تعزیت

   عمران خان کی صوبائی وزیر محب اللہ خان  سے انکے بھائیوں کی وفات پر تعزیت

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان سے اُن کے بھائیوں کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی وزیر زراعت، لائیو سٹاک وفشریز محب اللہ خان سے اُن کے بھائیوں حبیب اللہ خان (سابق ضلعی کونسلر) اورفضل اللہ کی وفات پر اُن سے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے صوبائی وزیر محب اللہ خان کے ساتھ گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُن کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبرو جمیل دے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -