تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، شکیل خان ایڈووکیٹ 

  تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، شکیل خان ایڈووکیٹ 

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈسے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ طوطہ کان بازارکے تاجربرادری کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائینگے کیونکہ تاجربرادری ملک کے ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ان کوکھبی بھی مایوس نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزطوطہ کان بازارکے نومنتخب کابینہ کے حلف برداری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرزوارخان اورطوطہ کان بازارکے نومنتخب صدرابرارخان نے بھی خطاب کیاانہوں ایم پی اے شکیل خان کوتاجربرادری کودرپیش مسائل سے اگاہ کیا۔انہوں نے تاجربرادری کویقین دلایاکہ ان کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری کامجھے بھی احساس ہے کیونکہ غربت کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اورملک کے زیادہ ترلوگ انتہائی غربت کی زنددہ گی گزارنے پرمجبورہیں انہوں نے کہاکہ تاجربرادری رزق حلال کے حصول کیلئے عوام کواچھی کوالٹی والے اشیاء فراہم کرکے دونمبرکوالٹی فروخت کرنے سے گریز کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -