پشاور،ڈی ای او (زنانہ) کا بڈھ بیر کے مڈل اور ہائی سکولوں کا دورہ

پشاور،ڈی ای او (زنانہ) کا بڈھ بیر کے مڈل اور ہائی سکولوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) پشاور ثمینہ غنی کا نواحی علاقے متنی اور بڈھ بیر کے مڈل اور ہائی سکولوں کا  دورہ،غیر حاضر اساتذہ کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ڈی ای او ایجوکیشن ثمینہ غنی نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر اور متنی کے مڈل اور ہائی سکولوں کا دورہ کیا دورے کے دوران سکول کا تمام یکارڈ چیک کیا گیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دورے کے دوران بیشتر سکولوں میں اساتذہ غیر حاضر پائے گئے جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ای او نے ان غیر حاضر اساتذہ کے خلاف موقع پر ہی کارروائی کے احکامات صادر کئے ڈی ای او کا بتایا گیا کہ سکولوں میں کلاس فور کا عملہ بھی اکثر غیر حاضر رہتا ہے جس سے امور متاثر ہوتے ہیں ڈی ای او نیملازمین کو سکولوں میں حاضر ہونے اور اساتذہ کو طلبا کی پڑھائی پر توجہ دینے کے احکامات دیئے ڈی ای او نے طلبا کو با قاعدگی سے سکول آنے اور پڑھنے میں دلچسپی کی تلقین کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سکولوں میں کورونا سے لڑنے اور تمام حفاظتی اقدامات اٹھانے کی تلقین کی اس موقع پر ریگولر سکول آنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔