لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

 لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عامرساکن کوہاٹ کوبلی ٹنگ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتارکرکے اس کے قبضے سے4کلوگرام چرس برآمد کی تھی جوملزم نے سیاہ شاپنگ بیگ میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔