پشاور اور گردو نواح میں مطلع ابرالود رہے گا 

پشاور اور گردو نواح میں مطلع ابرالود رہے گا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور اور گردو نواح میں مطلع ابرالود رہے گا جبکہ پشاور سمیت سمیت صوبے کے چند اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمہ کا تناسب 66فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈجبکہ مالم جبہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور کالام میں منفی 1جبکہ پاڑا چنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا گیا صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ وبیس گھنٹوں کے دوران کالام میں 8،چترال میں 1اور اپر دیر میں 3ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -