دینی مدارس اسلام اور پاکستان کے مضبوط قلعے ہیں، قاضی عبدالرشید 

دینی مدارس اسلام اور پاکستان کے مضبوط قلعے ہیں، قاضی عبدالرشید 

  

چکدرہ(نمائندہ پاکستان)وفاق المدارس پاکستان پنجاب کے صدر مولاناقاضی عبدالرشید نے کہاہے دینی مدارس اسلام اور پاکستان کے مضبوط قلعے ہیں جوہر سال کم وبیش 30لاکھ فرزندان توحید کو دینی علوم سے آراستہ کرکے پر امن اور باعزت شہری بنارہے ہیں،دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں کرنے والے پہلے بیہودہ مغربی کلچر کو پروان چڑھانے والے اداروں کو لگام دیں، گزشتہ روز جامعہ علوم اسلامیہ چکدرہ میں دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، عصری علوم کو سالانہ اربوں روپے امداد دینے کے باوجود طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے بیرونی ممالک جاتے ہیں جبکہ یہاں کے دینی مدارس میں دنیاکے کونے کونے سے طلبہ علم کی پیاس بجھانے آرہے ہیں اور یہ ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے،مولاناقاضی عبدالرشید نے تعلیمی اداروں  میں باقاعدگی سے دینی علوم شروع کرانے پر زوردیتے ہوئے تشویش ظاہرکی کہ ملک مسند اقتدار پر براجماں لوگ اسلام کے بنیادی اصول اور احکامات سے ناواقف ہوتے ہیں،جامعہ علوم اسلامیہ کے مہتمم مولانا محمد الیاس، ممتاز مذہبی پیشوامولانامحمد صالح،معروف  نعت خواں قاری حافظ عبدالباسط حسان، حافظ شفیق احمد،حافظ منیر احمداورقاری حسن کاسینے بھی خطاب کیا،مقررین نے مطالبہ کیاکہ دینی مدارس کو بدنام کرنے کامنفی پروپیگنڈہ بند کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -