مردان،فائرنگ واقعہ میں ملوث،3 سہولت کار وں سمیت 11 گرفتار

مردان،فائرنگ واقعہ میں ملوث،3 سہولت کار وں سمیت 11 گرفتار

  

مردان (بیورورپورٹ) تھانہ پار ہوتی پولیس نے علاقہ سنگ مرمر میں فائرنگ کے واقعے میں 3سہولت کاروں سمیت 11ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ پار ہوتی کی حدود سنگ مرمر میں دو فریقین کے مابین آراضی تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر بچی موقع پر جاں بحق ہوئی تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث نامزد ملزمان میں 8ملزمان امتیاز، اسدپسران زرشاد، حسنین، عماد، علی احمد پسران امتیاز، اجمل، خالد پسران مہر شاد اور عباس ولد دلشاد ساکنان محلہ سدا بہار پار ہوتی جبکہ 3سہولت کار شاہد ولد امیر خان، زرد علی ولد جوہر اور شیر ولی ولد گل ولی ساکنان محلہ یعقوب خان پارہوتی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے چار عدد پستول اور کارتوس برآمد کرکے گرفتارکرلیاجبکہ دیگر شریک واردات نامزد ملزمان کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -