مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کا دورہ پشاور 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کا دورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب و امام مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد  نے اپنے دورہ پشاور کے موقع پر آج جامع مسجد قاسم علی خان پشاور میں معروف عالم دین حضرت مولانا شہاب  الدین پوپلزئی سے خیر سگالی ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں اسلا م کے پیغام امن محبت،رواداری،مذہبی ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کو فروغ ددینے اور مظبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا مولانا شہاب الدین پوپلزئی نے چچیئرمین مرکزی رءؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سیدد عبدالخیر آزاداور اُن کے ہمراہ علماء و مشائخ عظام کے علاہ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز اور سماجی رہنما ملک طارق اعوان،پروفیسر ظفر اللہ جان،صاحبزادہ سیدعبدالبصیر آزاد،صاحبزادہ عبدالقدیر اازاد،سید عبدالکبیر آزاد،عدنا ن نور حضرت قادری،بلال گولڑہ شریف،پیر عمر فاروق اور دیگر کو جامع مسجد قاسم علی آمد پر نہایت گرم جوشی اور پیار محبت سے خوش امدید کہا اور مولاناآزاد کو مرکزی رؤیت ہلا ل کمیٹی پاکستان کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا اس ملاقات کے آخر میں ملک پاکستان کی خوشحالی ترقی اور سلامتی کیلئے اور عالم اسلام کی وحدت کیلئے بھی دعا کی گئی۔