ڈیرہ پولیس کی بڑی کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار

ڈیرہ پولیس کی بڑی کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان:(بیورو روپورٹ)کلاچی پولیس کی بڑی کارروائی بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار  انچارج انویسٹیگیشن انسپکٹر صابر بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ معلومات پر ایس ایچ او کلاچی عبدالرشید نے ہتھالہ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران بھاری تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا اسلحہ کے 16 گٹو برآمد کئے گئے ہیں جو وانہ جنوبی وزیرستان سے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچایا جا رہا تھا برآمد کئے جانے والے اسلحے میں m۰16  دو عدد رائفل ہیوی ویپن ایک عدد پسٹل 30 بور ایک عدد smg بلٹ ایک عدد بارود 850گرام اور ایمونیشن میں ایس ایم جی 12515۔ ایم 16/4 50900 اور gl۔3  391 کارتوس برآمد کئے گئے ہیں جن کی مجموعی تعداد 67496 ہے انسپکٹر صابر بلوچ نے بتایا کہ اسلحہ تخریب کاری کے لئے وانہ سے ڈیرہ اسماعیل خان ایک ڈاٹسن  نمبر kg 9355 میں منتقل کیا جا رہا تھا ملزم عظیم  خان ولد رئیس خان سکنہ سرائے نورنگ لکی مروت کو گرفتار کر کے 15AA۔ 17AA۔5 ESA  اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا انسپکٹر صابر بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم کا تعلق ٹی ٹی ایم سے ہے اور اس کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا اسلحہ کو ڈاٹسن میں لکڑیوں کے نیچے چھپایا گیا تھا